مندرجات کا رخ کریں

شادی کی سالگرہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

شادی کی سالگرہ (انگریزی: Wedding anniversary) ہر خاندان کی زندگی میں سب سے اہم واقعات میں سے ایک ہے۔ اس وجہ سے اس موقع پر لوگ یہ ضروری سمجھتے ہیں کہ ایک مصرع یا نثر میں مبارکباد دی جائے۔[1] چونکہ ہر شخص شاعری پر قدرت نہیں رکھتا، اس لیے آسان مبارک بادی پیام شادی کی سالگرہ مبارک یا پھر اس میں دعائیہ محاورہ شامل کیا جاتا ہے کہ خدا ایسی بیسیوں شادی کی سالگرہیں آپ دونوں کو دیکھنے کا موقع دے۔

شادی کی سالگرہ دو افراد کی زندگی کے خوشنما گزرنے کا بھی آئینہ دار ہے۔ زندگی کے سفر میں ان کا ساتھ ساتھ شب و روز گزارنا، اولاد کا ہونا، بیماری، صحت یابی، سفر و حضر میں ساتھ ساتھ ہونا، لوگوں کے نزدیک بے شمار خوشیوں کو یکجا جشن ہے۔ جدید مغربی یلغار کے پیش نظر کئی مشرقی خاندانوں میں تیزی سے طلاق کی ثقافت کو عام کر دیا ہے۔ خود مغربی دنیا میں یہ عام سی بات ہے کہ لڑکی جس طرح شادی کے لیے تیار ہوتی ہے، اسی طرح وہ طلاق اور ما بعد طلاق نفقہ اور مالی اور اثاثوں کی تقسیم کے لیے بھی ذہنی طور پر تیار ہوتی ہے۔ کچھ حلقوں میں یہ پیچیدگیاں اس قدر لوگوں کو ناگوار بھی لگتے ہیں کہ شادی ہی کو فرسودہ اور از کار رفتہ بندھن سمجھا جانے لگا ہے۔

شادی کی سالگرہ کچھ لوگ نجی طور پر اور کچھ لوگ تقریب کی شکل میں مناتے ہیں۔ کئی بار کیک کاٹنااور شادی شدہ جوڑوں کا آپس میں اور دوسروں کا ان کو پیامات کے ساتھ تحائف کا دینا بھی ایک عام بات ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]